اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے اب تک کا سب سے بڑا سروے کیا ہے جس میں پنجاب کے 2 لاکھ 349 لوگوں سے سوالات کیے گئے ہیں۔ یہ سروے 15 اپریل سے 2 جون 2018 کے مابین کیا گیا جس میں 72 فیصد لوگوں نے جوابات دیے۔ سروے کے دوران پنجاب سے ہر قومی اسمبلی کے حلقے کیلئے اوسطاً ایک ہزار 420 لوگوں کی رائے معلوم کی گئی ، اس طرح کے جائزوں میں عمومی طور پر تین سے 4 ہزار لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے۔
سروے کے مطابق مسلم لیگ ن 5:3 کی ریشو سے پی ٹی آئی سے آگے ہے۔ اکثر لوگوں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ووٹرز نے تین اہم مسائل صاف پانی کی فرہمی، گیس اور سیوریج کے مسائل پر حکومتی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کیا ۔ تعلیم ، صحت ، بیروزگاری اور کرپشن کو اس سروے میں سب سے کم لوگوں نے بنیادی مسائل قرار دیا۔
.......
/169